• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے تحقیق کے میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیا، پروفیسرعطا الرحمنٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز سائنس دان پروفیسر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے تحقیق کے میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑدیا ہے، ہائر ایجوکیشن کے قیام کے بعد ریسرچ میں تیزی آئی، 2001 میں بھارت ہم سے آگے تھا، اب ہم آگے ہیں، ہمیں پرائمری ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بڑھانا ہوگا، صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ اس کے استعمال کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے، تاکہ انفرااسٹرکچر نہ ہو تو لوگ اپنے طور پر صاف پانی استعمال کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائو یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن انڈورسنگ ہیلتھ سائنس ریسرچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، پروفیسر ٹیپو سلطان، منسٹری آف ہیلتھ سے ڈاکٹر عابد علی، ایڈوانس ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ کی سی ای او ڈاکٹر صدف احمد نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین