• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمد محمود الوری نے زندگی اشاعت دین میں گزاری،ابوالخیر زبیر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)خواجہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے 32ویں سالانہ عرس کے موقع پر ختم بخاری و تقسیم اسناد کے جلسہ سے جمعیت علماء پاکستان،ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ نے ساری زندگی دین کی اشاعت اور عشق مصطفےٰ ﷺ کے فروغ میں گزاری اور ان کی علمی یادگار رکن الاسلام جامعہ مجددیہ سے 70سالوں میں ہزاروں علماء،فقہاء،حفاظ اور قرا ء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جو دنیا بھر میں اسلام کی حقانیت کا پرچم بلند کررہے ہیں اس ادارے کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اسکے تحت جامعہ الازھر نے کراچی میں اپنی شاخ بھی قائم کردی ہے جہاں سے دین کی ترویج و اشاعت کا سلسلہ جاری ہے، اجتماع میں صاحبزادہ عزیرمحمود الازھری ،صاحبزادہ فائز محمود الازھری ،صاحبزادہ عاطر محمود الوری ،آغا پیر فضل ربی ،صاحبزادہ مسرور احمد،صاحبزادہ ظُہیر احمد،پیر غلام مجدد،پیر غلام رضوانی،پیر محمد ایوب جان سرہندی،پیر محمد صادق،محمد حسین محنتی ،پیر شفیق احمد،پیر کمال سلطانی ،پیر اعجاز احمد شاہ،پیر گلشن الہٰی قادری،پیر سعید احمد شاہ چشتی،پیر عبدالحکیم شاہ جیلانی ،پیر شکیل احمد شاہ، سمیت علماء ، مشائخ،سیاسی ،سماجی،مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تازہ ترین