• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے200بیڈزکاجدیدترین اسپتال افغانستان کےحوالےکردیا

اسلام آباد (جنگ نیوز )پاکستان نے 200بیڈز پر مشتمل جدید ترین ہسپتال تعمیر کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ حکومت پاکستان کے ٹویٹر پیج پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعمیر ہونے والے ” محمد علی جناح ہسپتال کے افتتاحی تقریب کی تصاویر جاری کی گئیں ہیں جس کے ساتھ جاری پیغا میں کہا گیاہے کہ حکومت کا وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائے ملک افغانستان کو ایک محفوظ ، پر امن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے ۔“حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 200 بیڈ ز پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ جناح ہسپتال 24 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو گیاہے جو کہ آج باضابطہ طور پر افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں افغانستان کے نائب صدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر محمد علی خان نے بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین