• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری:کاراوررکشے میں تصادم، 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

ڈگری،کوٹ غلام محمد(نامہ نگار) ڈگری کے قریب کار، موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک مرد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئےحادثہ میرواہ گورچانی کے نزدیک گوٹھ حبیب اللہ خاصخیلی بس اسٹاپ پر پیش آیا۔مرنے والوں میں گوٹھ حاجی حبیب اللہ بھرگڑی کی رہائشی نشاء زوجہ پپو قمبرانی،غلام صغراں زوجہ رمضان قمبرانی، سکینہ زوجہ علی غلام اور شاہد آرائیں ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کے نام حسنہ زوجہ یار محمد، راسو زوجہ صدیق، حاجانی زوجہ یار محمد، گڈی زوجہ شیدی سمیت دو نامعلوم افراد بتائے گئے ہیں۔ دو کمسن بچے معجزانہ طور پر حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لایا گیا، بنیادی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو ضلعی سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا۔ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

تازہ ترین