• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس ،سینئر اکائونٹنٹ جنرل نے ریکارڈ پیش کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس میں سینئر اکائونٹنٹ جنرل نے اپنا ریکارڈ پیش کردیا۔احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیر شرجیل میمن اوردیگرملزم عدالت میں پیش ہوگئے۔ سنیئر آڈیٹر اکائونٹنٹ جنرل سندھ سیداقبال علی نےاپنا ریکارڈ پیش کردیا۔ریکارڈ14ہزارصفحات اور509فائلیوں پر مشتمل ہے۔ریکارڈ میں جاری کئے جانے والے اشتہارات کےبلز،چیکس اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔ریکارڈ کی نقول ملزموں کےوکلا کوفراہم کردی گئیں۔عدالت نےریفرنس کی سماعت 22اپریل تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین