• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور سے شپنگ سیکٹر میں 2؍ ارب کی سرمایہ کاری کرائینگے، علی زیدی

ٹوکیو (عرفان صدیقی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ سنگاپور سے 2؍ ارب ڈالر کی شپنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئےسنگاپور کے سرمایہ کاروں سے رابطے کے شدید فقدان اور غلط فہمی کے سبب ملاقات نہ ہوسکی جس کا افسوس ہے تاہم اب رابطہ ہوگیا ہے اور انہیں دوبارہ دورہ پاکستان کی دعوت دے دی گئی ہے جبکہ سیکرٹری میری ٹائمز افیئرز کا بھی سرمایہ کاروں سے رابطہ ہوگیا ہے توقع ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں سنگاپوری سرمایہ کار دوبارہ پاکستان پہنچیں گے جہاں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائےگا۔ علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ہر وزیر دن میں 14، 14گھنٹے کام کررہا ہے تاکہ پاکستان کے معاشی مستقبل کو بہتر بنایاجاسکے جبکہ وہ خود دن رات محنت کرکے پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں لانے پر گامزن ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں دو بڑے بحری جہاز پی این ایس سی کے بحری بیڑے میں شامل کیے ہیں جو مارکیٹ سے انتہائی کم قیمت پر حاصل کیے ہیں جس کے لیے قرضہ بھی بہت ہی کم شرح سود پر حاصل کیا گیا ہے جبکہ جلد ہی پانچ مزید بحری جہاز بھی خریدے جائیں گے۔
تازہ ترین