• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ بلاتاخیر مکمل کرنے پر اتفاق رائے کا امکان

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم عمران خان آج تہران میں ایرانی قیادت سے انتہائی اہم مذاکرات کریں گے تلخ وشیریں موضوعات پر دونوں ملکوں کی سربراہی اجلاس میں محتاط گفتگو ہوگی، اس گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کی معاونت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود تہران میں متعین پاکستانی سفیر بھی موجود ہوں گے۔ آج شروع ہونے والے اس دو روزہ دورہ تہران سے 24 گھنٹے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں جو لگی لپٹی رکھے بغیر گفتگو کی ایرانی سربراہ حکومت اور پاک ایران مذاکرات میں شامل ایرانی زعما بلوچستان کے اندر ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ لرزہ خیز وارداتوں کے بارے میں پاکستانی دعوے کو غلط قرار دینے کی کوشش کریں گے جبکہ پاکستانی وفد اور ماڑہ نیول بیس سے گزرنے والی شاہراہ مکران پر مسافر بس سے 14 مسافروں کو ان کے قومی شناختی کارڈ اور سروس کارڈ دیکھنے کے بعد بس سے نیچے اتار کر دور پہاڑی علاقے میں ہاتھ باندھ کر گولیوں سے اڑانے کے متعلق اپنا نقطہ نظر ایرانی قیادت کے سامنے رکھیں گے ۔
تازہ ترین