• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف غزل گائیکہ اقبال بانو کی 10ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور(خالد محمود خالد)معروف غزل گائیکہ اقبال بانو کی 10ویں برسی آج (اتوارکو) منائی جا رہی ہے۔ 27اگست 1935کو دہلی میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جونیم کلاسیکل گیتوں اور غزلوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ اقبال بانو نہ صرف اس حوالے سے منفرد مقام رکھتی تھیں بلکہ کلاسیکل راگ ٹھمری، دھادرا اور خیال گانے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔انہوں نے دہلی گھرانے کے استاد چاند خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کلاسیکل کے ساتھ ساتھ فلمی گلوکاری بھی کی۔ 50کی دہائی میں انہوں نے گمنام، قاتل، انتقام، سرفروش، عشق لیلیٰ سمیت کئی فلموں میں جو گیت گائے وہ آج بھی بے حد مقبول ہیں۔ اقبال بانو کو 1974میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا۔ وہ 21 اپریل 2009کو لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔
تازہ ترین