• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے تحائف قومی خزانے میں جمع کروا دیئے

کراچی (اسد ابن حسن) صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت کے دیئے گئے تحائف نہ صرف اپنے بلکہ اپنی فیملی کے بھی قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں۔ ان تحائف کی مجموعی مالیت 4کروڑ 70لاکھ سے زائد ہے۔ 2اپریل کے جاری کردہ حکومتی خزانے کے مراسلے کے مطابق صدر پاکستان اور ان کی فیملی جس میں اہلیہ، صاحبزادہ اور دو صاحبزادیاں شامل تھیں ان کو جو تحائف ملے، ان کی مالیت 4کروڑ 70لاکھ 48ہزار 810روپے ہے اور ان کی تفصیلات یوں ہیں: صدر پاکستان کو ایک تسبیح مالیت 5لاکھ 76ہزار 500روپے، ایک قلم ایک لاکھ 30ہزار، قفلنگ کا جوڑا 2لاکھ 12ہزار 450، ایک دستی گھڑی ایک کروڑ 75لاکھ، ایک انگوٹھی 3لاکھ 27ہزار، دو پیکٹ اور خوشبو کے 3لاکھ روپے، دو پرفیوم ایک لاکھ 75 ہزار، ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کو ایک نیکلس 83لاکھ دو ہزار 460روپے، ایک انگوٹھی 3لاکھ 82ہزار 300روپے کی، ایک بریسلٹ 51لاکھ 76ہزار 200روپے، کانوں کی بالیاں 9لاکھ 86ہزار 900 روپے، ان کے صاحبزادے آواب علوی کو ایک ویجی رون کونٹین ٹائن 40لاکھ کی دستی گھڑی، صدر پاکستان کی بہو صدیقہ آواب کو ایک رولیکس دستی گھڑی مالیت 35لاکھ اور ان کی صاحبزادی مس نعیمہ علوی باوانی کو ایک دستی گھڑی (فرینک میولر) مالیت 55لاکھ روپے۔ یہ تمام قیمتی تحائف قومی خزانے میں جمع کروا دیئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن ان کے اے ڈی سی لیفٹیننٹ کمانڈر فہد عثمان خٹک نے جاری کیا۔
تازہ ترین