• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ، بلاول اور عاشق اعوان (ڈمیز) آج بنیں گے”خبرناک“ کے مہمان !

کراچی (جنگ نیوز) عمران خان، بلاول بھٹو زرداری اور فردوس عاشق اعوان (ڈمیز) اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں شرکت کریں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کون ہے جو خان صاحب کی حکومت ہٹانا چاہتا ہے؟۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے وزارت سے نہیں اختیار سے ڈر لگتا ہے۔ ”خبرناک“ میں جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں”وسیم اکرم کی باؤلنگ سے کپتان مایوس، جعلی بالوں والا گنجا انکل جو بڈھا ہی نہیں ہوتا اور ماسی کی گود میں دم توڑتا صدارتی نظام“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین