• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس ،ہفتہ کو54مقدمات کافیصلہ،ایک مجرم کوسزائے موت،دوکوعمرقید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے ہفتہ کو54مقدمات کافیصلہ سنایا،ایک مجرم کوسزائے موت،دوکوعمرقید دی گئی،قتل کے 22، منشیات کے 29 مقدمات شامل،دیگر مجرمان کو مجموعی طور پر 24سال قید ، 15 لاکھ سے زائدجرمانہ کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کے دفتر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بیس اپریل کو ایک مجرم کو سزائے موت ،دو کو عمر قید اور دیگر چودہ مجرموں کو مجموعی طور پر 24سال چھ ماہ ایک روز قید اور پندرہ لاکھ 35ہزار ایک سو روپے جرمانہ کیاگیا ۔
تازہ ترین