• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان کو پتا ہے کس کھلاڑی کوکہاں استعمال کرنا ہے،زرتاج گل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زر تاج گل نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے،صوبائی حکومت کے تعاون سے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کوپتا ہے کس کھلاڑی کوکہاں استعمال کرنا ہے ، قدرتی آفات سے بچائو اور نقصانات میں کمی کیلئے مربوط اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین