آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اسپتالوں کی حالات پر توجہ دے،فاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناہلی کی وجہ سے ملک بھر میں سرکاری اور نجی اسپتالوں کی حالت دن بدن خراب ہورہی ہے ، جہاں عملے کی غفلت کی وجہ سے مریضوں کی ہلاکت میں اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی تقرری میں میرٹ کو نظر انداز کرنے اور انتظامی معاملات میں کاہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے نہ صرف مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ ان کے تیمار دار بھی مشکلات سے دوچار ہیں، ادویات کی کمی اور چوری کی وجہ سے صورت حال بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے،انہوں نے اسپتالوں خاص کر نجی اسپتالوں میں عملے کی کم تنخواہوں کے معاملات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔حکومت ان پر توجہ دے تاکہ حالات بہتر ہوسکیں۔

ملک بھر سے سے مزید