• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےایک اورنوجوان شہید کردیا،جھڑپوں میں متعددافرادزخمی

سرینگر(ایجنسیاں ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کوشہید کر دیا ،کشمیری عوام کے احتجاج اورجھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے تریہگام میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک دکاندار اور ایک خاتون کی مارپیٹ کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ فوجیوںنے بلا وجہ ایک خاتون اور دکاندار کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور ایک گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور تریہگام کپواڑہ سڑک پر دھرنا بھی دیا۔دوسری جانب تین نوجوان پر سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے،بارہمولہ کی سوپور تحصیل میں قابض فورسزنےسرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی ،ادھر مظاہرین نے شہید نوجوان کی میت حوالے کرنے اور شناخت جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔مظاہرے کے دوران علاقے میں کشیدگی کے باعث کاروباری مراکز تجارتی ادارے بند ،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل ہوگئی ،علاوہ ازیں ترال میں فوجی کیمپ پر رائفل گرنیڈ سے حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شمالی کشمیر کے وترگام رفیع آباد بارہمولہ علاقے میں فوج کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پولیس نے دعوی کیا کہ ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے۔ادھر ترال میں فورسز کے ایک کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا گیا ۔ترال میں یہ 4 روز کے دوران چوتھا واقعہ ہے۔ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے بتایا کہ رات 9بجے کے قریب 32آر آر کیمپ وتر گام رفیع آباد کی ایک گشتی پارٹی گذررہی تھی جس کے دوران میوہ باغات میںموجود جنگجوئوں نے گھات لگا کر پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دو نوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جنگجو کی ہلاکت ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک لاش بر آمد کی گئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ اسکی تحویل سے اسلحہ و دیگر گولی باردوبر آمد کیا گیا۔واقعہ کیخلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا۔اس دوران بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔علاقے میں کشیدگی کے باعث کاروباری مراکز اور تجارتی ادارے بند ہو گئے جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی۔مظاہرین نے بھارتی فوج سے شہید نوجوان کی شناخت جاری کرنے اور میت حوالے کر نے کا مطالبہ کیا جسے فوج نے مسترد کرتے ہوئے لاش فوجی کیمپ منتقل کر دی ۔ادھر دمحال ہانجی پورہ کولگام پولیس اسٹیشن کے باہر پر اسرار دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گرینیڈ دھماکہ تھا تاہم پولیس نے کہا کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے سے دھماکہ ہوا اور پولیس تھانے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔ادھر گنائی محلہ کلوسہ کےتین کشمیری نوجوانوں پر عائدپبلک سیفٹی ایکٹ کو ریاستی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیاہے ۔یہ تینوں نوجوان ہیرا نگر جیل میں ہیں۔تینوں ان پڑھ مزدور ہیں لیکن بانڈی پورہ پولیس نے من گھڑت الزامات کے ذریعے گرفتار کرکے اکتوبر 2018میں سیفٹی ایکٹ عائد کرکے ہیرا نگر جموں جیل بھیج دیا۔

تازہ ترین