• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی حالات میں مشکل لگتا ہے نئی ٹیم ڈیلیور کر سکے، پرویز خٹک

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہےکہ ملکی حالات میں مشکل لگتا ہے کہ نئی ٹیم ڈیلیور کر سکے، جو آتا ہے وہ یہی کہتا ہے میں قابل ہوں،وقت کے ساتھ پتہ چل جائے گاوہ کیا کرتے ہیں،میری وزارت ہو یا نہ ہو مجھے فرق نہیں پڑتا، ’’جیو پارلیمنٹ‘‘ میں میزبان کے سوال جو نئی ٹیم بنی ہے وہ ڈیلیور کر پائے گی اس کے جواب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جو ملک کے حالات ہیں مجھے مشکل لگتا ہے امید کرتا ہوں کہ بہتر کرسکیں کیوں کہ ضروری ہے کہ ملک ترقی کرے اور خوشحالی آئے اور میری دعا ہوگی کہ کامیابی ہو۔ جو آتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ میں قابل ہوں لیکن وقت کے ساتھ پتہ چل جائے گا کہ جو ٹیم بنی ہے وہ کیا ڈیلیور کرتی ہے ہم اُن سے سوال کریں گے ۔ اس سوال پر کہ آپ کی وزارت محفوظ ہے اس کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ میری وزارت ہو یا نہ ہو مجھے فرق نہیں پڑتا ۔اس سوال پر کہ عثمان بزدار کو بھی بدلا جاسکتا ہے اس کے جواب میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا شوکت خانم میں عمران خان کے والد بورڈ میں تھے ایک ٹائم ایسا آیا وہ بیمار ہوگئے انہوں نے اپنے والد کو بھی بورڈ سے ہٹا دیا جو شخص میرٹ پر ہو تو پھر کوئی چیز میٹر نہیں کرتی ملک میٹر کرتا ہے اور یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ کس طرح اپنے ملک کو آگے لے جایا جائے۔ 

تازہ ترین