• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدھا پاکستان چھترول نہیں جانتا، بات وزیرداخلہ کے طور پر نہیں کہی،اعجاز شاہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ چھترول والی بات تب کی تھی جب وزیر داخلہ نہیں بنا تھا، غیررسمی گفتگوکواچھالاگیا،چھترول کا آدھے پاکستان کوپتہ بھی نہیں، عوام میراکام دیکھیں گے توسب سے بڑے منصف ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کاکام تنقیدکرناہے اس کامیرے پاس کوئی توڑ نہیں، تمام خدشات دوراورسیاسی تناؤ کم ہوگا۔ مجھے وزیر داخلہ کیوں بنایا گیا وزیراعظم سے پوچھیں ،اس عہدے پر تعیناتی وزیراعظم کا استحقاق ہے ،مجھے فوج چھوڑے عرصہ گزر چکا ہے ،ایک سویلین ہوں اور انتخابات میں حصہ لے چکا ہوں، وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اب پہلے سے بھی بہتر عمل ہو گا۔

تازہ ترین