• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) سے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر اعظم دورہ ایران کے دوران ایرانی سپریم لیڈر سید علی خا منہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم دورہ تہران میں دیگر علیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان دورہ ایران کے دوران پاکستانی اور ایرانی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلا دورہ ایران ہے۔وزیر اعظم کے دورہ ایران کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے میری ٹائم افیئرز سید علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈکٹر فہمیدہ مرزا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ 

تازہ ترین