• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ،وزیراعظم کی بزدار کو فہرست تیار کرنےکی ہدایت

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ جو وزراء کارکردگی نہیں دکھا رہے انہیں گھربھجوانےکی تیاری کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی تحریک انصاف سےبہت توقعات ہیں،اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے کے حوالے سے روڈ میپ دیا اور صوبائی وزراء کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ پنجاب اہم صوبہ ہے، کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس اصلاحات کے بارے میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہی حاصل کی اور انہیں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی ایجنسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی ٹیم پر نظر رکھیں۔
تازہ ترین