• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، سلیم فیصل وعدہ معاف گواہ، تمام معاملات پارک لین انتظامیہ کے کہنے پر کرتا تھا ،ملزم

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ایک اور اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے جو کہ آصف زرداری کیلئے بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے دو روز قبل ملزم سلیم فیصل کو گرفتار کیا تھا جو کہ پارک لین معاملے میں وعدہ معاف گواہ بنا یاگیاہے ، ملزم سلیم فیصل نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے نیب کو باضابطہ درخواست بھی جمع کروا دی ہے ۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تمام معاملات پارک لین انتظامیہ کے کہنے پر کرتا تھا ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پارک لین میں 25، 25 حصص کے شراکت دار ہیں ۔
تازہ ترین