• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے امن عمل سے متعلق افغان عوام سے تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد (ایجنسیاں) افغان طالبان نے امن عمل سے متعلق افغان عوام سے تجاویز مانگ لیں ۔قطر میں طالبان کے سیاسی نمائندوں اور قطر پہنچنے والی کئی افغان شخصیات کے درمیان ہفتہ کو دوحہ میں غیر رسمی مذاکرات ہوئے ۔قطر سے طالبان ذرائع نے بتایا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکہ غیررسمی نشست تھی ۔ طالبان نے دوحہ پہنچنے والے ان شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جو بین الافغانی مذاکرات کے ملتوی ہونے کے باوجود پہنچے تھے ۔استقبالیہ سے خطاب میںطالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے افغانستان کے لوگوں سے کہاکہ امن عمل اور دیگر امور سے متعلق انہیں مشورے دیں اور اپنی تشویش اور مطالبات طالبان کے ساتھ شریک کریں ۔انہوںنے شرکاء کو امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق معلومات بھی شیئر کیں اور کہاکہ طالبان نے پہلے بھی افغانوں سے مشورے لئے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ پالیسی جار ی رکھیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی افغان باشندہ طالبان سے رابطہ اور اپنے مشورےبیان کر سکتا ہے ۔مذاکراتی ٹیم کے ایک سینئر رہنما اور سیاسی دفتر کے نائب عبد السلام حنفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم مردوخواتین کامساوی حق ہے اورطالبان اور تعلیم و تربیت کے مخالف نہیں اور اس سلسلے میں بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ امن کیلئے کوششیں تمام افغانوں کی ذمہ داری ہے ۔
تازہ ترین