• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو آدھا بجٹ ملا، وفاق سے اپنے حقوق اور وسائل چھین لیں گے، بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کو پچاس فیصد کم بجٹ ملا، وفاق سے اپنے حقوق اور و سا ئل چھین لیں گے، اٹھارویں ترمیم ختم کر کے سب کچھ مرکز منتقل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، وزیر خزانہ کو اچانک ہٹانا بھی بے عزتی کی بات ہے،حکومتی ٹیم میں اہلیت ہی نہیں، پیپلز پارٹی کے مسترد شخص کو مشیر خزانہ لگادیا گیا۔وہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے، وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، پی ٹی آئی نے بیانیہ تبدیل کر لیا،آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے فیصلہ کر لیتے، پی ٹی آئی نے کالعدم تنظیموں کے تعاون سے الیکشن لڑا، پاکستان کے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے انتہا پسندی سے بچنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ وہ جسے چاہے وزیر بنائیں تاہم وزیر خزانہ کو اچانک ہٹانا بھی بے عزتی کی بات ہے،نھوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمت نہیں ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے فیصلہ کر لیتے، پی ٹی آئی نے کالعدم تنظیموں کے تعاون سے الیکشن لڑا، پاکستان کے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے انتہا پسندی سے بچنا ہوگا، پہلے ہی کہا تھا پی ٹی آئی ملک نہیں چلا سکتی۔بلاول کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان سندھ اور تھر میں بن رہا ہے، اٹھارویں ترمیم کو ختم کر کے سب کچھ مرکز منتقل کرنے کی سازش ہے، یہ سازشیں نا کام ہوں گی، یہ بھٹو کا آئین ہے، آپ نظام بدلنے کے بجائے خود کو بدلیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے صحت کے شعبے کا اسٹرکچر کچھ کم زور ہے، اسے مزید بہتر کرنا ہے، پبلک سیکٹر میں کڈنی، لیور اور بون میرو سینٹرز کا قیام کام یابی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گمبٹ میں جو اسپتال قائم ہوا وہ سندھ حکومت کی کامیابی ہے، اسی طرح جے پی ایم سی (جناح اسپتال) کی بہتری اور سائبر نائف سینٹر قائم ہونا بھی ایک کام یابی ہے، ہم نے سندھ کے ہر سرکاری اسپتال کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔
تازہ ترین