• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان جانتے ہیں کسے کون سی وزارت دینی ہے، عامر کیانی

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ میرا 23 سال کا تعلق ہے اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ انہیں کسے کون سی وزارت دینی ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا کھلاڑی تھا ہوں اور رہوں گا اور اگر وہ مجھے کہیں کے اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دیں تو میں وہ بھی چھوڑ دوں گا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کو سخت تشویش تھی، قیمتوں میں اضافے کا تعین اور اس کی سمری مسلم لیگ ن کی حکومت میں دی گئی تھی، اور اس حوالے سے سپریم کورٹ نے احکامات دیئے کہ اس سمری پر من و عن عمل کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔
تازہ ترین