• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے،نشوا کیس کے معاملے پرگرفتار آغا معیز کی بہن کا ویڈیو بیان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 9سالہ نشوا کیس کے معاملے پر گرفتار آغا معیز کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی فیملی کوہراساں کیاجانےلگا ہے ۔ مبینہ غفلت پر گرفتار آغامعیز کی بہن اریبہ کا ویڈیوبیان سوشل میڈیا پر سامنے آگیاہے جس میں بہن کا کہنا ہے کہ نشواجب اسپتال میں داخل تھی تومعیز 2ہفتے کی چھٹیوں پرتھا۔ معیز کوفون کرکے زبردستی اسپتال بلایااورپھنسایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نےمعیز سےزبردستی بیان دلوایااور کہا کہ تم بیان دے دو ہم تمہیں بچالیں گے۔ اس معاملےپر نہ تو انتظامیہ کےخلاف کوئی کام ہورہا ہے نہ گرفتاری ہو رہی ہے جبکہ گھر میں فون کرکے ہمیں اور والدین کوہراساں کیا جارہاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اورواقعے کےاصل قصور واروں کوسزا دلوائی جائے۔
تازہ ترین