• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے پیرول رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے قیدیوں کو ریلیف دینے کے لئے پیرول پر رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں میں قید خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 400قیدیوں کو انکے صوبے میں بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے ۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 400 قیدی پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں ، پنجاب کی جیلوں میں قید خیبرپختونخوا کے قیدیوں سے ان کے رشتے دار ملنے نہیں آتے۔قیدیوں کو خیبرپختونخوا بھجوانے کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین