• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام کا فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی، گورنر پنجاب

چکوال(نمائندہ جنگ)گورنر پنجاب چوہدری سرور خان نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کا فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی۔ چوہدری نثار کیلئے پی ٹی آئی کے دروازے کھلے ہیں، وزراء کی تبدیلی وزیراعظم عمران خان کی صوابید ہے۔ گورنر چودھری محمد سرور نے تلہ گنگ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے عہدیداروں سے حلف لیا۔ انہوںنے تلہ گنگ پریس کلب میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اوروزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر کی رہائشگاہ پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ دنیا پہلے بھارت کی ہر بات سچ سمجھتی تھی اب وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی بات سنی جاتی ہے۔عمران خان نے کرتار پوربارڈر کھول کر تاریخی فیصلہ کیااورسکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔ میں نے بیرون ملک سکھ کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں تو انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اگر 10 لاکھ سکھ بھی پاکستان آئیںتو سیاحت کے شعبہ کو 2 ارب ڈالر کا فائدہ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین