• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کانیا بلدیاتی نظام ، یونین کونسل ختم، پنچایت کا نظام نافذ ہوگا

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کے مطابق خدوخال کچھ اس طرح ہیں کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ کے پی کے کے ماڈل سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت کا نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرےگی،نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کے مطابق موجودہ 35تحصیل کونسل کا خاتمہ کرکے 138 مقامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اسی طرح ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام اختیارات تحصیل کونسل کو منتقل ہو جائیں گے نئے نظام میں یونین کونسل کا خاتمہ کرکے پنچایت کا نظام نافذ کیا جائے گا گویا3281 یونین کونسل کے بجائے تقریبا 22 ہزار پنچایت کام کریں گی اس طرح نئے بلدیاتی نظام میں شہری مقامی حکومتیں قائم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین