• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوسط طبقے کے قابل نوجوانوں کو ایوانوں میں پہنچانا چاہتے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پارٹی چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی صدارت میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور معاشی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی ملک بھر سے متوسط طبقے کے قابل نوجوانوں کو ایوانوں میں پہنچانا چاہتی ہے کیونکہ تعلیم یافتہ باشعور نوجوان ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام سے کوئی جھوٹا وعدہ یا دعویٰ نہیں کر رہی، تجربے کی بنیاد پر کہا کہ 6 ماہ میں کراچی کو موجودہ اختیار کے ساتھ بحال کر دیں گے اور اس پر قائم ہیں۔ لسانی سیاست کو اپنے شہر اور ملک کے بچوں کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں، مسائل کو حل کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر سیاست ہونی چاہیے۔
تازہ ترین