• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاوربی آرٹی منصوبے کی بسوں میں بھی نقائص کا انکشاف

پشاور(شکیل فرمان علی)پشاورکے جددید بس سروس منصوبے بی آر ٹی کے کوریڈور میں خامیوں کے بعد منصوبے کی بسوں میں بھی نقائص کا انکشاف ہوا ہے۔بسوں کی فینشنگ ٹھیک نہیں نہ اس میں لگی نشستیں آرام دہ ہیں جبکہ خواتین کی نشتوں کے پلیٹ فارم بھی بین الاقومی معیار کے نہیں۔دوسری جانب ٹرانس پشاور کے سربراہ کہتے ہیں کہ بسیں بین الاقومی معیار کے مطابق بہترین ماہرین کی نگرانی میں بنائی گئی ہیں ۔پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے بسوں کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی ٹرانس پشاور کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بس میں خواتین کی نشتوں کےلیے پلیٹ فارم بین الاقومی معیار کے مطابق نہیں پلیٹ فارم اوپر ہونے سے خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا اندیشہ ہے۔بسوں کی نشستوں پر کشن نہیں اور نہ ہی یہ آرام دہ ہیں۔ طویل مسافت کرنے والے مسافر تھکان کا شکار ہوں گے۔ بسوں میں ٹکٹ وینڈنگ مشین نہیں ہیں اور نہ ہی بسوں کی فنیشنگ ٹھیک طور پرکی گئی ہے دروازے کے اوپر نٹ بولٹ نظر آ رہے ہیں جبکہ دروازے کے اوپر لگی لائٹس بھی معیاری نہیں۔گاڑی میں مسافروں کے سہارے کے لیے نصب ہینڈ گرپس ڈھیلے اور ٹرانسپرینٹ ہیں ۔ٹرانسپرینٹ ہینڈ گرپس جلد گندے ہوجائیں گے۔
تازہ ترین