• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی نندن سچا اور پیشہ ورانہ سپاہی، جعلی ایوارڈ وصول نہیں کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے اپنے پائلٹ ابھی نندن کو ایوارڈ دیے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہر بار جھوٹ چھپانے سے وہ سچ نہیں بن جاتا، ابھی نندن سچا اور پیشہ ورانہ سپاہی ہے وہ جعلی ایوارڈ وصول نہیں کرے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نند کو بھارت نے سب سے بڑے فوجی اعزاز اشوک چکرا دینے جبکہ دیگر دو پائلٹس کو وایو سینا میڈل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابھی نندن مگ 31 اور دیگر دو میراج 2000 طیارے اڑا کر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جس کی وجہ سے تینوں کو یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ جس طرح بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا اسی طرح ایوارڈ دینے سے بھی یہ (بہادری)سچ نہیں بن جائے گا۔
تازہ ترین