• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کے قتل کے بعد والدہ نے بندوق چلانا سیکھی، وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ایک دن جیو کیساتھ میں گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میٹرک کا امتحان دیتے ہوئے والد کے قتل کی اطلاع ملی ، والد کے قتل کے بعد والدہ نے بندوق چلانا سیکھی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ تیل ذخائر کے بارے میں جلد اچھی خبر ملنے والی ہے۔ غلام سرور نے کہا کہ مجھے خوبصورت آنکھیں پسند ہیں آنکھوں کے راستے ہی بندہ دل میں اترتا ہے۔ جب اکیلا ہوتا ہوں تو گانے سنتا ہوں۔ یاد رہے یہ پروگرام 13اپریل 2019کوریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی وزیر کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین