• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی 8.9فیصد آبادی کا ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور(جنگ نیوز) رپورٹ میں پنجاب کی 8.9 فیصد آبادی کا ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی۔سروے رپورٹ میں پنجاب کی 8 اعشاریہ 9فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہیپاٹائٹئس کی روک تھام کے لیے ڈسپوزایبل سرنج کا استعمال لازم ہے جب کہ محفوظ خون کی منتقلی نہ ہونے سے بھی ہیپاٹائٹس سی زیادہ پھیل رہا ہے۔

تازہ ترین