• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں منگل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مغربی ہواوٗں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں منگل کے روز داخل ہو گا اور بدھ کے روز بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے نتیجہ میں منگل تا جمعرات راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سکھر ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ، اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، آئندہ02روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں پر خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین