• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال میں مبینہ غفلت سے ہلاک لڑکی کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت نے سندھ گورنمنٹ کورنگی جنرل اسپتال میں مبینہ غفلت سے ہلاک ہونے والی 22سالہ عصمت کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر علی انجم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سائوتھ ڈاکٹر احمد علی شیخ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورنگی ڈاکٹر حسین احمد پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ اسپتال کا دورہ کرے اور  24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے۔ جس پر ہفتے کو کمیٹی نے اسپتال کا دورہ کیا اور 4 مختلف افراد سے پوچھ کچھ کی۔

تازہ ترین