• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ،ایران سمیت ہمسایہ ممالک کی عراق کی ترقی و استحکام کیلئے حمایت کا اعلان

بغداد (جنگ نیوز )سعودی عرب اور ایران سمیت عراق کے 6ہمسایہ ملکوں کی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس ہفتے کو دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوئی جس میں شریک ممالک میں عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی یک زبان میں مخالفت کی۔عراق،ترقی اور استحکام کے نام سے منعقد ہ اس کانفرنس میں جنگ زدہ ملک عراق میں گہرے مفادات رکھنے والے عراق کے ہمسایہ ملکوں نے عراق کی ترقی، تعمیر نو اور استحکام کے لیے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔عراق کی پارلیمانی تاریخ کے سب سے کم عمر سپیکر محمد الحلبوسی کی دعوت پر منعقد ہونے والی یہ ایک روزہ کانفرنس 3گھنٹے جاری رہی۔کانفرنس میں ترکی سعودی عرب، اردن، شام اور کویت کے قانون اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی جب کے ایران کی نمائندگی ایران کی شوری کے ایک اعلی عہدیدار نے کی۔کانفرنس کے بعد شرکاکی طرف سے کسی بڑی سفارتی پیش رفت کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ،کانفرنس میں محمد الہلبوسی کا کہنا تھا کہ عراق اپنے بھائیوں اور پڑوسیوں کی مدد سے ایک مرتبہ پھر مستحکم ہے۔ میں ان سب دوستوں کا مشکور ہوں کہ وہ مشکل حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، عراقی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ عراق ʼایک فریق پر دوسرے فریق کو ترجیح دیے بغیر اپنے ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کر رہا ہے۔کانفرنس سے خطاب میںکویت کی پارلیمان کےا سپیکر مرذوق الغانم کا کہنا تھا کہ ʼعراق کا استحکام ایک دفاعی ضرورت ہے اور کویت علاقے کے ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں استحکام کیلئے کام کرتا رہے گا۔سعودی شوریٰ کونسل کے اسپیکر عبداللہ الشیخ نے امریکی قیادت میں داعش کیخلاف لڑنے والے اتحاد میں سعودی عرب کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران عراق اور سعودی عرب کے تعلقات میں ʼواضح بہتری نظر آئی ہے۔
تازہ ترین