• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹر کو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے گا اسے نہیں چھوڑوں گا، کرکٹر زمیچ فکسنگ سے دور رہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ وزی اعظم عمران خا ن نے عمران خان کی قومی کرکٹرکو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ مجھے عالمی کپ میں فکسنگ کی بو نہیں آنی چاہیے۔ عمران خان نے کہاکہ مجھے کرپشن برداشت نہیں چاہے کسی بھی میدان میں ہو۔ عمران خان نے کہاکہ کرکٹرز قومی سفیر ہوتے ہیں،بڑے دل سے کھیلیں اور قوم کو خوشخبری دیں۔

تازہ ترین