• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سےبچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے 5سال سے کم عمر بچوں کے لئے ضلع ملتان میں 5روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ تمام والدین ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 22تا26اپریل تک جاری رہنے والی پولیو مہم میں 8لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے بتایا کہ ضلع ملتان میں کل 1867موبائل ٹیمیں، 196ہیلتھ فیسلیٹی ٹیمیں،402ایریا انچارج جبکہ تمام یونین کونسلوں میں 134میڈیکل آفیسرزتعینات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین