• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستانوں کے باہر زائرین کی سہولت کیلئے شب برات کیمپ لگائے گئے

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شب برات کے موقع پر ملک بھر میں قبرستانوں کے باہر زائرین کی سہولت کیلئے شب برات کیمپ لگائے ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے قبرستان   جلال الدین باقری میں لگائے گئے شب برات کیمپ کا دورہ کیا،اس موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے اور  ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے،  شب برات اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی رات ہے،اس رات میں اللہ پاک اپنی مخلوق کی طرف خاص نظر رحمت فرماتا ہے، ہمیں اس رات میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئے۔
تازہ ترین