• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح ٹاؤن کے الاٹیز کو قبضہ لیٹر جاری کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے فاطمہ جناح ٹائون کے الاٹیز کو قبضہ لیٹر جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ۔انہوں نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ٹاؤن ایم ڈی اے کے فیز ون اور فیز ٹو کے تمام الاٹیز بشمول جرنلسٹ بلاک الاٹیز کو باقاعدہ طور پر قبضہ لینے کے لئے فرداً فرداً نوٹس جاری کریں اور بقایا جات وصول کریں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ جن الاٹیز کے بقایا جات کلیئر ہیں ان کو موقع پر قبضے دیں اور تمام لوگوں کو فوری گھروں کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کریں ۔فاطمہ جناح ٹائون کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے حکم دیا کہ واسا سمیت تمام محکمہ جات فاطمہ جناح میں ترقیاتی کاموں کی سپیڈ تیز کریں اور بقایا کام فوری طور پر مکمل کریں ۔انہوں ے ترقیاتی کاموں کو چیک کرنے کیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ۔
تازہ ترین