• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود بجلی کی گھنٹوں بندش میں کمی نہیں آئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ کے دعوؤں اور اعلانات کے باوجود بجلی کی گھنٹوں بندش میں کمی نہیں آئی۔ ملتان شہر اور ریجن کے 80سے 100 فیڈرز روزانہ 6گھنٹے کے لئے بند رکھے جارہے ہیں۔ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8سے 10گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔ حالیہ بارشوں‘ طوفان بادوباراں سے متاثرہ نظام پانچویں روز بھی بحال نہیں ہوسکا ۔ شہری اور دیہی آبادی بجلی کی طویل بندش سے بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔ قصبہ مڑل سب ڈویژن کےزیر انتطام علاقے میں بھی گرنے والے 172 پولز تا حال نصب نہیں ہو سکے ۔ 

تازہ ترین