• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منسٹری آف کلائمٹ چینج کے زیراہتمام مشاورتی تقریب

پشاور (نیوز ڈیسک) منسٹری آف کلائمٹ چینج اور یواین ڈی پی کے پراجیکٹ بی ای بی کے اشتراک سے ’’ماحولیاتی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ،پاکستان کے اہم مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل‘‘ کے عوان سے ایک روزہ مشاورتی تقریب کا انعقاد کیاگیاتقریب میں ڈاکٹرسلیم جنجوعہ،کنٹری کوارڈی نیٹر بی ای بی منسٹری آف کلائمٹ اوریواین ڈی پی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کے منصوبہ بی ای بی پرروشنی ڈالی اورملک میں ماحولیاتی معلومات کے انتظام کے نظام کی اہمیت کواجاگرکیا اور اس سلسلے میں یواین ڈی پی کی کوششوں کوسراہا۔چیف ناظم جنگلات فیصل ہارون اوریواین ڈی پی کے رانانعیم نے بھی خطاب کیا تقریب کوایک انٹریکٹوطریقے سے ترتیب دیاگیا جس میں ماحولیاتی معلومات اور انتظام،اہم مسائل اور پاکستان کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
تازہ ترین