• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف ہیں ، ملکی مسائل کی پرواہ نہیں،حامد موسوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ہر مظلوم و محروم امام مہدی کی آمد کیلئے فریادی ہے،مسلم ممالک کو کمزورکرکے انکی داخلہ، خارجہ، اقتصادی پالیسیوں پر کنٹرول حاصل کرنا استعماری ایجنسیوں کاایجنڈا ہے۔ یہ بات انہوں نے امام مہدی کی ولادت کی مناسبت سےایام عدل کے موقع پراپنے پیغام میں کہی جو اتوار15شعبان المعظم کو منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدان حکمران ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف ہیں انہیں اسلام یا پاکستان کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ۔
تازہ ترین