آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی ضمانت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کے ٹھیکہ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے نیب کے مقدمہ کے ملزم وسی ڈی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر غلام سرور سندھو کی ضمانت بعد از گرفتار ی کی منظوری اور نام ای سی ایل پر ڈالنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی ،10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں ملزم کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔

اسلام آباد سے مزید