آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی شکایت پر تھانہ کھنہ اور کورال کے علاقہ میں کریک ڈائون کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے والے 33لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق باکسر گروپ، ٹائیگر گروپ اور پنڈی بوائز کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 33لڑکوں کو گرفتار کیا گیا جن سے 21موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضہ میں لے لئے۔ ایس پی محمد عمر خان کے مطابق ملزمان لڑائی جھگڑے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات میں مطلوب تھے جن کیخلاف ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کی ہدایت پر کارروائیاں کی گئیں۔ ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں