• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی اور اسلحہ وغیرہ کے الزامات میں ملوث 15افراد بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) علاقہ مجسٹریٹ مری زبیر الحسن نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما راجہ خرم زمان سمیت پندرہ افراد کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ علاقے کے مسائل حل نہ کرنے پرسابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کیخلاف مظاہرہ کرنے پر پولیس نے اکیس مئی 2016کو پی ٹی آئی مری کے رہنما راجہ خرم زمان وغیرہ کیخلاف چوری، ڈکیتی اور اسلحہ وغیرہ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان کے وکیل عمران عباسی نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکلین کیخلاف محض سیاسی مخالفت کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا۔ اس سے قبل 2013میں بھی ان کیخلاف پانی چوری جیسے الزامات کے تحت کیس درج کیا گیا تھا جو جھوٹا ثابت ہوا، عدالت نے عمران عباسی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کو بری کر دیا۔
تازہ ترین