• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغہ فقیر زئی پوسٹ آفس کی بندش کا نوٹس لیاجائے‘ جمعیت ن

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ مرغہ فقیرزئی پوسٹ آفس میں تعینات عملہ غیرحاضرہونے کی وجہ سے عوام کومشکلات کاسامنا ہے بلز کی ادائیگی‘ خطوط اور دیگر دستاویزات کی ترسیل اورٹکٹ لگانے کاکوئی انتظام نہیں علاقے میں بینک کی سہولت بھی میسر نہیں ایک ہی ڈاکخانہ ہے جو اکثر بند رہتاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی رہنما محمدصدیق سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پوسٹ آفس عملے کی غیرحاضری کانوٹس لیاجائے جو تنخواہیں تووصول کرتے ہیں مگر ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں ۔
تازہ ترین