• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں حقیقی تبدیلی لاکر دم لیں گے،مولانا خورشید

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد، ضلعی معاونین مولانا مولانا مفتی عبدا السلام، مولانا محمد ایوب ایو بی، حاجی قاسم خان خلجی مولانا جمال الدین حقانی، مولانا حافظ مسعوداحمد نے کہا ہے کہ جمعیت مذہبی و سیاسی پلٹ فارم ہے جو بیک وقت تحفظ ختم نبوت ناموس صحابہ اور تحفظ دینی مدارس اور ملکی سالمیت کے لئے جہدو جہدکرر ہی ہے ، جمعیت ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی جمہوری بنانے کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں زبانی تبدیلی نہیں۔ بلکہ حقیقی تبدیلی لاکر دم لے گی ، درایں اثنا جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاونین مولانا جمال الدین حقانی، مولانا مفتی السلام کی زیر نگرانی میں افغان روڈ کے انتخابات مکمل ہو گئے جس کے مطابق حاجی مطیع اللہ امیر اور سعد الرحمنٰ پانچ سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ علاوہ ازیں جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاونین مولانا محمد ایوب ایو بی مولانا جمال الدین حقانی اور مولانا حافظ مسعود احمد نے کہا کہ جمعیت ملکی سالمیت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جہد و جہد کررہی ہے، وہ ارباب کرم خان روڈ کے انتخابات کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، جس کے مطابق امیر مولانا محیب اللہ اور جنرل سیکرٹری نسیم اللہ منتخب ہو گئے۔

تازہ ترین