اندرون لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق افرادکی تعداد6 ہوگئی، ملبے تلے دب کر زخمی ہونےوالے 2 بچوں سمیت3 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اندرون لاہور میں بھاٹی گیٹ کے محلے اسلام خان میں پولیس کے مطابق خضر حیات نامی شخص اپنےگھر کی چوتھی منزل پر تعمیر و مرمت کاکا م کرا رہا تھا کہ اچانک چوتھی منزل کی چھت گر گئی۔
عمارت گری ہوئی منزل کا وزن برداشت نہ کر سکی، یوں تیسری ،دوسری اور پہلی منازل بھی یکےبعددیگرےایک دوسری کے وزن تلے دب کر ملبے کا ڈھیر بنتی گئیں ۔
اس موقع پر مکان میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے، مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کی مددسے متعدد زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں3زخمی شاہین عمر،قاسم علی اور شہزاد دم توڑ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نےفرزانہ قاسم،بشریٰ خضر حیات،اور12سالہ عبداللہ خضر کی نعشیں بعد میں ملبے تلے سے نکالیں جس کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا،جبکہ خضر حیات اور2بچے اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔