• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو شہید کرنے کے واقعے کا مقدمہ تین روز بعد لیویز تھانہ گوادر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مقدمہ تحصیلدار اورماڑہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح کوسٹل ہائی وے پردہشت گردوں کی جانب سے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حکام کی جانب سے دہشت گردی کے واقعے کی تفتیش سی ٹی ڈی بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے۔

تازہ ترین