• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف ٹائٹل فائٹ جیت لی

امریکا کے باکسر کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ٹائٹل فائٹ جیت لی۔


ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ کے لیے امریکی شہر نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں دونوں حریف ایک دوسرے کے خلاف رنگ میں اُترے۔ جہاں امریکا کے کرافوڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ٹیکنکل ناک آؤٹ کر دیا، یہ کرافوڈ کے کیرئیر کی 35ویں فتح ہے۔

کھیل کے ابتدائی 2 راؤنڈز میں کرافورڈ کا پلڑا بھاری رہا، اسکور کرافورڈ کے حق میں 10،8 اور 10،9  تھا۔ تیسرے راؤنڈ میں عامر خان نے کم بیک کیا اور راؤنڈ 10، 9 کے اسکور سے جیت لیا۔

لیکن چوتھا راؤنڈ پھر کرافورڈ کے نام رہا، 39 اور 36 کے فرق کے باوجود عامرخان نے ہمتہ نہ ہاری اور اگلا راؤنڈ 10، 9 سے جیت کر اسکور 46-48 کر دیا۔ بعد ازاں فائٹ کا چھٹا راؤنڈ شروع ہوا، دونوں باکسر حملہ آور ہوئے لیکن کرافورڈ کا پنچ عامر کے بلٹ کے نیچے لگا اور وہ درد کے باعث فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔

ٹیرنس نے عامر خان کے خلاف ٹکنیکل بنیاد پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ امریکی باکسر کرافورڈنے کیرئیر کی35 ویں فائٹ جیت لی جبکہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کیریئر کے 33 مقابلوں میں سے چار میں شکست کھائی اور 20 مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے وزن کے دوران ٹیرینس کرافورڈ کا وزن 146 کلو اعشاریہ چار پونڈ رہا جبکہ عامر خان کا وزن 146اعشاریہ 6 پونڈ رہا۔

باکسر عامر خان نے ٹائٹل فائٹ ہارنے پر اپنے مداحوں سے معذرت کرلی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرافورڈ عظیم باکسر ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ فائٹ دلچسپ رہی،انہیں پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے، جس سے درد ہوا۔

تازہ ترین