• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس میں ایک منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکاء کو تیز ہوا سے بھری ٹنل میں اْڑتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہر ہ کرنا ہے۔

ورلڈ انڈور اسکائی ڈائیونگ چیمپئن شپ نامی اس مقابلے میں شرکت کیلئے31 ممالک سے تقریباً300 اسکائی ڈائیورز نے حصہ لیا ہے جو ٹیموں اور انفرادی حیثیت میں مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 4روزہ اس ایونٹ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تماشائی بھی یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین